اسلام آباد: وزارت ہیلتھ سروسز نے معاونت اوت رابطہ کاری کو تیز کرنے کے لیے وفاقی اسپتالوں میں فوکل پرسنز مقرر کر دیے۔
کوروناوائرس کےحوالےسےوزارت ہیلتھ سروسز نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اسپتالوں کے لیے فوکل پرسنز کا انتخاب کیا ہے تاکہ معلومات کی رسائی کو بروقت ممکن بنایا جاسکے۔
وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری طبی مرکز پمزا سپتال میں ڈاکٹرنویداحمد کو وزارت ہیلتھ سروسز کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
پولی کلینک میں ڈاکٹرامان اللہ اور ڈاکٹر رضوان احمد فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں جب کہ فیڈرل جنرل اسپتال میں میرمحمدحسن بلو کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ڈاکٹر ذوالفقار علی، نرم اسپتال میں ڈاکٹر سرتاج علی خان، محمد ایاز اور عدنان ریاض فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔