کراچی: شہرقائد میں پولیس افسران وجوانوں کی مختلف بیماریوں کی اسکریننگ و تشخیص کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک ایک ہزار پولیس اہلکاروں کے کرونا سمیت دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اور یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔
آج 250 سے زائد اہلکاروں کے کروناسمیت دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ لیے گئے، پولیس افسران وجوان ضلع غربی اور وسطی میں مختلف رینک پر تعینات ہیں، تمام افسران اور اہلکاروں کی ٹیسٹ رپورٹس جلد آجائیں گی۔
بوائز اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹری کی جانب سے مجموعی طور پر 1000 اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
کراچی: پولیس افسران اور اہلکاروں کی اسکریننگ، ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ
پولیس حکام کے مطابق پولیس فورس صحت مند ہوگی تو فرائض بہترین طریقے سے ادا کر سکیں گے، دیگر اضلاع میں بھی آگاہی پروگرام اور بلڈ اسکریننگ وٹیسٹنگ کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں شہر قائد میں ڈیوٹی انجام دینے والے 2 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔