بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

’قاتل‘ مکھیوں سے امریکا کے بعد برطانیہ اور یورپ بھی خوف زدہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: جان لیوا مکھیوں(بھِڑ) کی امریکا میں موجودگی کے بعد برطانیہ اور یورپ کے لیے بھی خطرہ کھڑا ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین حیاتیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھڑ برطانیہ اور یورپ بھی پہنچ سکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا اور نہ ہی حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ بھڑ کے دیگر ممالک میں پھیلاؤ کا خطرہ تاحال موجود ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ بھڑ عمومی طور پر شہد کی مکھیوں کی دشمن سمجھی جاتی ہیں، ان میں اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ چند منٹ کے اندر اندر مکھیوں سمیت شہد کے چھتوں کو ختم کرسکتی ہیں۔

جان لیوا مکھی کا شکار کیمرے میں قید، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

بھڑ کے زہریلے ڈنگ سے انسانوں کی بھی اموات ہوچکی ہیں، عالمگیر وبا کے نتاظر میں بھڑ کی افزائش حکمرانوں کے لیے دوسرا بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ جبکہ امریکا نے اس کے خاتمے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

کرونا کے بعد جان لیوا مکھیوں کا خطرہ

حالیہ دنوں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پہلی بار ایشیائی بھڑ کی نئی قسم دیکھی گئی۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ایک بھڑ نے صرف چند سیکند کے اندر چوہے کو ہلاک کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں