تازہ ترین

کورونا وائرس : قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ

اسلام آباد : سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں تمام اراکین کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے، سیشن اور تقاریر کا دورانیہ معمول کی نسبت کم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

دونوں شخصیات کی ملاقات میں سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے پر اتفاق کیا گیا، قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ اجلاس کیلئے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ بامقصد قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کو چلانا بہت ضروری ہے، حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں بھی معمول کے بزنس کی بجائے کوویڈ 19 سیشن منعقد ہوگا، سیشن اور تقاریر کا دورانیہ معمول کی نسبت کم رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -