اشتہار

اداکارہ نمرہ خان اپنے ساتھ پیش آنے والے ہولناک حادثے کو دوبارہ یاد کرنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے ساتھ ماضی میں‌ پیش آنے والے خوفناک کارحادثے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سبق آموز بات کہہ کر مداحوں کا حوصلہ بڑھا دیا۔

نمرہ نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 5 سال پرانی وہ تصاویر شیئر کیں جب اُن کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں تھی اور اُن کے پیر میں فریکچر بھی ہوگیا تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’اگر میں آپ کو صرف پانچ برس پیچھے لے جاؤں تو یہ بتانے میں ناکام رہوں گی کہ عورت کون ہے اور مرد کون، ہم صرف جسم اور ایک روح ہیں اور یہی بات ہمیں آگے بڑھنے، مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے‘۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’آپ کی مثبت سوچ، عزم ہی زندگی کی تمام رکاروٹوں کو عبور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، آپ کون ہیں، کیا بن گئے یا کیا بننے کی کوشش کررہے ہیں؟ اس کے لیے آپ کو خود سے ہی متاثر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

نمرہ نے لکھا کہ ’زندگی کے ہر ایک قدم سے سبق حاصل کریں، جو آج آسان نہیں وہ کل ہوجائے گا، مشکلات وقت کے ساتھ خود ختم ہوجاتی ہیں‘۔

یاد رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویش ناک ہے لیکن ہمت اور حوصلے سے اداکارہ صحت یاب ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں