اشتہار

سعودی فرمانروا کی جانب سے اہم فرامین جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کئی عہدیداروں کے تقرر اور سبکدوشی کے احکامات جاری کردئیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے اعلیٰ ادارے کے گورنر انجینئر علی الحازمی کو ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا جبکہ عبداللہ العبد الکریم کو ان کا جانشین مقرر کیا گیا ہے۔

شاہ سلمان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پرسنل افیئرز کے ادارے کے سربراہ فراد طراد بن سبا باھبری کو تعینات کیا ہے۔

- Advertisement -

سعودی فرمانروا نے ایک اور فرمان جاری کرکے ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمان الفالح کو سیکریٹری داخلہ مقرر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہشام الفالح نے سیکریٹری داخلہ مقرر کیے جانے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اپنی تقرری کو اپنے لیے تمغہ اعزاز سمجھتا ہوں۔

عبداللہ العبد الکریم اور فراد طراد بن سبا باھبری نے بھی تقرر پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں