تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کرونا اقدامات، یوٹیوب کا پاکستان کو لاکھوں ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: آن لائن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے پاکستان کو پچاس لاکھ ڈالر امدادی پیکج دینے کا اعلان کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کویوٹیوب کی سی ای او کا خط موصول ہوا جس میں انہوں نے کرونا وائرس کی صورتحال پروزیراعظم کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی۔

یوٹیوب نے کرونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا تھا کہ کرونا وباسےنمٹنےکیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستان نے بروقت اقدامات اٹھائے جن کو عالمی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی ملی، عالمی اداروں نے وزیراعظم عمران خان کے تمام اقدامات کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ اجرت کمانے یا غریب افراد کی امداد کے لیے وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کا اجرا کیا ہے جس کے تحت ضرورت مندوں کو فی کس 12 ہزار روپے فراہم کیے جارہے ہیں، علاوہ ازیں وزیراعظم نے کرونا ریلیف فنڈز کا اعلان بھی کیا جس میں پاکستانی بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کرا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یکم مئی کو سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ کرونا ریلیف فنڈ میں اب تک تین ارب بائیس کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔