تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وفاقی وزیرعلی زیدی کےمیڈیاکےتوسط سےسندھ حکومت سےسوالات

اسلام آباد : وفاقی وزیر علی زیدی نے اے آر وائی نیوز کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو حکومت اینٹی ریبیز ویکسین نہ دے سکی وہ کیا کرونا وبا کا مقابلہ کرسکے گی؟

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اے آر وائی نیوز چینل کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چلائی جانے والی مہم اور وال چاکنگ کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 80 اور 90 کی دہائی والی وال چاکنگ میں واپس لے جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوال نہ پوچھیں، بے نقاب نہ کریں جتنا یہ ٹی وی پر بتائیں اس کو مان لیں، اے آر وائی نیوز سے غلطی ہوئی کہ اس نے صورتحال پر سوال پوچھ لیا، اگر میڈیا سوال پوچھتا ہے تو یہ بے نقاب ہوجاتے ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا کے توسط سے سندھ حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں صحت کی کیا سہولتیں موجود ہیں، 18 ترمیم کے بعد پولیس، تعلیم، صحت سمیت ہر شعبہ تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے برسوں سے صوبہ سندھ پر حکومت کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی شعبہ صحت میں کی جانے وال کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی تھی جس پر پی پی پی کی جانب سے نیوز چینل کے خلاف منظم مہم کا آغاز کرتے ہوئے شہر میں وال چاکنگ شروع کردی گئی۔

پوری قوم اے آر وائی نیوز کیساتھ کھڑی ہے، شیخ رشید احمد

اس سے قبل شیخ رشید احمد نے چینل کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نیوز نے سندھ کے اسپتالوں کی صورتحال بتائی تو بلکل ٹھیک کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -