تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مختلف رنگوں کی آنکھیں رکھنے والی لڑکی نے دنیا کو چونکا دیا

ماسکو : گیارہ سالہ روسی لڑکی کے قدرتی حسن نے دنیا کو حیران کردیا، آمنہ آپینڈیوا نامی دوشیزہ کی ایک آنکھ ڈارک براؤن اور دوسری نیلی ہے۔

سوشل میڈیا ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آئے روز کوئی نہ کوئی خبر سرگرم رہتی ہے اور یہی پلیٹ فارم جدید دور میں کسی کو بھی تیزی سے ہیرو اور کسی کو ولن بنا دیتا ہے۔ لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک گیارہ سالہ روسی لڑکی کے قدرتی حسن کے چرچے ہیں۔

آمنہ آپینڈیوا نامی گیارہ سالہ لڑکی کے حسن نے دنیا کو ششدر کردیا ہے، البینو یا سورج مکھی کی کیفیت میں مبتلا لڑکی کی ایک آنکھ نیلی جبکہ دوسری آنکھ ڈارک براؤن ہے۔

اس لڑکی کی تصویر چیچینا کی ایک معروف فوٹوگرامر آمنہ ارسکوفا نے کھینچ کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے دن گنا زیادہ تیزی سے شیئر اور لائک کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کے خاص چہرے اور قدرتی حسن کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اسے آسمانی حسن قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے اسے تصویر کو ایڈیٹنگ کا نتیجہ کہا تاہم اب تک تصویر پر دس ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آمنہ کا تعلق چیچنیا کے ایک چھوٹے سے گاؤں قشلوئے سے ہے اور اس کے حسن کا راز دو جینیاتی امراض میں پوشیدہ ہے۔

پہلی البینزم یا سورج مکھی جس میں جلد کا رنگ دودھیا ہوجاتا ہے دوم وہ ہیٹروکرومیا میں بھی مبتلا ہے جو دونوں آنکھوں کی رنگت کو ایک دوسرے سے مختلف کرتی ہے۔

ذرائع کا ہے کہ ایک ہی انسان میں یہ دونوں امراض ایک ساتھ جمع نہیں ہوتے لیکن مذکورہ لڑکی معاملہ دیگر افراد سے بہت منفرد ہے اور اس میں دونوں جینیاتی خامیاں ایک ساتھ پائی جاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -