جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ڈاکو سرجیکل ماسک لگا کر وارداتیں کرنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے باوجود اسٹریٹ کرائم بے قابو ہو گئے، پولیس کے ناکے بھی شہریوں کو لٹنے سے نہ بچا سکے، ڈاکو سرجیکل ماسک کا بھی وارداتوں کے دوران استعمال کرنے لگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود اسٹریٹ کریمنلز آزاد گھوم پھر کر وارداتیں کر رہے ہیں، ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا میں سرجیکل ماسک لگائے ملزمان نے شہریوں کو قیمتی موبائل اور ہزاروں نقدی سے محروم کر دیا۔

کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے شہریوں کو ماسک لگا کر گھروں سے نکلنے کی سخت ہدایت ہے، ڈاکو بھی سرجیکل ماسک کا استعمال کر کے وارداتیں کرنے لگے ہیں۔

ناظم آباد 3 نمبر پر تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دن دہاڑے لوٹ مار کی واردات کی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے سرجیکل ماسک لگا کر بنا کسی ڈر اور خوف کے گلی میں موجود فوڈ ڈیلیوری بوائے سمیت کئی افراد کو لوٹا اور شہریوں کو موبائل فون، کیش سے محروم کر دیا۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں ایک اور واردات میں دن دہاڑے موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے خاتون کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں، ملزمان نے گلی میں کھڑی خاتون سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون چھینا۔

ناظم آباد نمبر 3 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان ایک منٹ تک گلی میں لوٹ مار کرتے رہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گلی میں لوٹ مار کے لیے آنے والے ڈاکوؤں کو دیکھ کر ایک شہری نے جلدی سے دورازہ بھی بند کیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں