اشتہار

روسی صدر کے ترجمان کرونا سے متاثر ہو کر اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی صدر کے ترجمان کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیکسو کو طبیعت بگڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے اُن کا کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کیا۔

دیمتری کے کرونا کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال میں ہی داخل کرلیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے ولادی میر پیوٹن کے ترجمان کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا جہاں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اُن کی مکمل نگرانی کررہی ہے۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیمتری پیسکو صدرپیوٹن کےساتھ20سال سےمنسلک ہیں، اُن کی ایک ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی جس کی دیمتری پیسکو نے خود بھی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ روس میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 32 ہزار 243 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 899 کیسز سامنے آئے، اسی طرح چوبیس گھنٹوں میں 107 مریض دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 116 تک پہنچ گئی۔

روس میں کرونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد اضافے کے بعد 43 ہزار 512 تک پہنچ گئی جبکہ اس وقت 2300 مریضوں کی حالت تشویشناک بھی بتائی جارہی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں