اشتہار

میں نے ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر پارٹی چھوڑی تھی، شاہ محمود قریشی کا بلاول کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ بلاول بھٹو کو اتنی پریشانی کیا پڑگئی؟

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ و رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے الزامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی باتیں صرف جذباتی اور بے معنی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کو خیر باد کہا تھا، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ بلاول کو اتنی پریشانی کا پڑگئی۔

- Advertisement -

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ رہیں، عمران خان صاحب کی پوزیشن پارٹی میں قائم ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شاہ محمود قریشی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ کس نے کس بنا پر میری جماعت کیسے چھوڑی، وزیر صاحب اپنا سیاسی لوہا منوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی سندھ کارڈ سے متعلق اپنا بیان واپس لیں، وہ وزیر ہماری جماعت میں تھے تو معلوم ہے کس نے اسے وزیر اعظم بنانے کی لالچ دی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جانتے ہیں جب یہ ہمارے وزیر تھے وہ کس کے کہنے پر دوسری جماعت میں گئے، وہی وفاقی وزیر وزیر اعظم بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں