کراچی : حکومت سندھ نے کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے چند نجی اسپتالوں کومنتخب کرلیا ، منتخب نجی اسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولتیں دی جائیں گی ، نجی اسپتالوں میں لیاقت نیشنل، ضیا الدین، ساؤتھ سٹی،پ ٹیل اسپتال اور التمش اسپتال شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب کوویڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لئے نجی اسپتالوں کا انتخاب کرلیا اور معاہدے کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا، مسودہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجا جائے گا اور منظوری کےبعدنجی اسپتالوں سےمعاہدہ ہوگا۔
مسودے میں لیاقت نیشنل، ضیا الدین، ساؤتھ سٹی،پ ٹیل اسپتال اور التمش اسپتال شامل ہیں ، نجی اسپتالوں پر مشتمل کور گروپ آف جنرل اسپتال تشکیل دیا جائے گا اور منتخب نجی اسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولتیں دی جائیں گی۔
مسودے میں کہا گیا کہ اسپتالوں کی انتظامیہ کےساتھ ایم اویوپردستخط کیےجائیں گے، منتخب اسپتالوں کوعلاج کےاخراجات کی ادائیگیاں حکومت سندھ کرے گی، اسپتالوں میں علاج کی مدمیں فی مریض یومیہ65ہزار دیے جائیں گے۔
سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہرمریض کیلئے ایک لاکھ 10ہزاریومیہ جبکہ نجی اسپتالوں میں وینٹی لیٹرپرہرمریض کیلئے یومیہ ایک لاکھ10 ہزار دیے جائیں گے جبکہ ہر نجی اسپتال کو200 مریضوں کےعلاج کی رقم پیشگی دی جائے گی۔
خیال ریے سندھ میں 24 گھنٹے میں کروناوائرس سے مزید 16 اموات ہوئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 234 ہوگئی ہے جبکہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13341 تک جاپہنچی۔