ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی : خاتون رکن سندھ اسمبلی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئیں، ان کے شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی منگلاشرما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اس حوالے سے منگلاشرما نے میڈیا کو بتایا کہ  میرے شوہرنےحال ہی میں بلوچستان کا سفرکیا تھا میرے شوہر اور  میں نے علامات محسوس ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا، جس میں دونوں کا رزلٹ پازیٹو آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں اپنے گھر میں آئیسولیٹ ہیں، واضح رہے کہ منگلا شرما ایم کیوایم کی اقلیتی مخصوص نسشت پر ایم پی اے منتخب ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ سینیٹ کے دو ارکان سینیٹر مولانا عطا الرحمان، سینیٹر فدا محمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے دونوں سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 737 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 336 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں : قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نصرت کرونا سے متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,255 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 31 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 8 ہزار 812 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں