اشتہار

وزیرہوا بازی غلام سرور نیب کے ریڈار پر آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور اہلخانہ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور اہلخانہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، نیب کی جانب سے شکایات کی تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جائیداد، زرعی اراضی، رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

- Advertisement -

نیب راولپنڈی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر راولپنڈی کو خط لکھ دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرور سمیت اہلخانہ کے 6 افراد کا ڈیٹا مانگا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے 15 مئی تک تمام تفصیلات مانگی گئیں، خط اپریل میں راولپنڈی ریونیو ڈپارٹمنٹ کو لکھا گیا تھا۔

نیب کی جانب سے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے بیٹے رکن اسمبلی منصور حیات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آج نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں طلب کیا گیا تھا اور ان کو سوالنامہ دیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب نے اب ہمارے بیٹوں اور گھر والوں کو بھی نوٹسز بھیجنے شروع کردیے ہیں، جب بھی اسمبلی میں یا کسی چینل پربولیں تو نیب بلالیتا ہے اور گھر بیھٹے رہیں تو نیب خاموش رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ہمیں ایک اور سوالنامہ دیا ہے جس میں پوچھا ہے کہ ٹیکس ادا کرتے ہیں یا نہیں، میرے بچوں سے متعلق سوالات پوچھے ہیں، خوشی ہوئی کہ نیب نے ٹیکس سے متعلق بھی پوچھ ہی لیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں