ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سی ٹی ڈی سندھ کی اہم کارروائی، استاد تاجو کا بھتیجا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن سندھ نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کے اہم کردار استاد تاجو کا بھتیجا گرفتار کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے سائٹ کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران استاد تاجو کے بھتیجے آصف کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی 12 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم نے اقدام قتل اور مخالف گروپوں پر اندھا دھند فائرنگ کا بھی اعتراف کیا، ملزم آصف ٹوینٹی ٹوینٹی جوئے کا اڈا بھی چلاتا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے نیا آباد میں 2010 میں امجد ہیروئنی کو قتل کیا، 2011 میں عثمان آباد اور کھارادر گول باغیچے میں متحدہ کے کارکنان کو قتل کیا، آگرہ تاج میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالف کو قتل کیا، گھاس منڈی کے علاقے میں سعید سرائیکی کو قتل کیا، 2012 میں عثمان آباد کے ایم سی واٹر پمپ کے قریب اقبال کانا کو قتل کیا، 2013 میں ساتھیوں کے ساتھ کالا بورڈ میں مقصود گجراتی کو قتل کیا۔

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ملٹری ٹرائل مکمل

چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم نے مچھلی مارکیٹ بغدادی میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ لیاری آپریشن کے بعد ملزم دبئی فرار ہو گیا تھا، اور حال میں کراچی پہنچا تھا جسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم اب بھی استاد تاجو کے رابطے میں تھا، استاد تاجو واپس آ کر لیاری میں اپنا گروہ منظم کرنا چاہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں