تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل رجسٹریشن کی مدت میں مزید توسیع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موبائل  کی رجسٹریشن توسیع کے بعد اب 3 جون تک کرائی جاسکتی ہے، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ موبائل بلاک کردیے جائیں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ موبائل رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کی گئی تاکہ عوام سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور وبا سے محفوظ رہ سکیں۔

پی ٹی اے کے مطابق غیر تصدیق شدہ موبائلز کو بلاک کرنے کا آغاز 4 جون سے کیا جائے گا جبکہ اُس سے قبل صارف کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے نےچوری، چھینے گئےموبائل بلاک کرنےکا نظام فنکشنل کردیا

پاکستانی قواعد کے مطابق ایسے تمام موبائل جن کو مقامی کنکشن پر استعمال کیا جاتا ہے انہیں ڈیوائس Active کرنے کے بعد 60 روز کی مہلت دی جاتی ہے۔ صارف 60 روز میں اپنے موبائل کو رجسٹرڈ کروالے تو یہ قابلِ استعمال ہوتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو اسے بلاک کردیا جاتا ہے۔

گھر بیٹھے موبائل رجسٹریشن کرنے کا طریقہ

پی ٹی اے نے موبائل کی رجسٹریشن معلوم کرنے کے لیے ڈی آئی آر بی ایس نامی موبائل ایپ متعارف کرائی جبکہ ویب سائٹ پر بھی سروس موجود ہے اس کے علاوہ جو صارفین انٹرنیٹ استعمال نہیں کرسکتے وہ اپنے موبائل سے #8484* ڈائل کر کے بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں:بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کے لیے خوش خبری، آرڈیننس جاری

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں