اشتہار

کرونا مریضوں کی لاشیں رکھنے والے ٹرک میں کھانے کی فراہمی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں کرونا کے مریضوں کی لاشیں رکھنے والے ٹرک کو غذا کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔

ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق اتنظامیہ نے مذکورہ ٹرک کو مردہ خانے کے طور پر استعمال کیا تھا اور اس میں لاشوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے تھے۔

کنٹرینر میں لاشوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایئرکنڈیشن سسٹم اور لاشوں کو محفوظ رکھنے والے کیمیکل کے اخراج کی مشینیں بھی نصب کی گئیں تھیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹرک میں 60 سے زائد اُن مردوں کو رکھا گیا تھا جو کرونا سے ہلاک ہوئے تھے۔ حکام نے اس ٹرک کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس : ٹرکوں میں پڑی لاشوں سے اٹھنے والی بدبو نے تہلکہ مچا دیا

اب انتظامیہ نے  اس کنٹینر کی صفائی کا کام مکمل کرنے کے بعد اسے فوڈ ٹرانسپورٹ محکمے کے سپرد کردیا جس کے ذریعے اب لوگوں کو کھانے کی ترسیل کی جارہی ہے۔

حکام نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ہدایت کے بعد ٹرک کو دوبارہ استعمال میں لیا ہے، البتہ اس حوالے سے اب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور وہ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں