تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب میں موسلا دھار بارش

ریاض: مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب میں موسلا دھار بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موسلا دھارش بارش ہوئی، بارش سے قبل گردو غبار کے طوفان سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔

تیز ہوائیں چلنے سے جگہ جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے، صحن حرم میں بارش کے دوران زائرین کا طواف جاری رہا۔

سعودی محکمہ موسمیات نے مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے7علاقوں سے جمعہ کو بارش کی اطلاعات ملی ہیں، ان میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ، عسیر، تبوک، جنوبی حائل اور مغربی قصیم شامل ہیں۔.

جمعے کو بارش کے بعد ابہا کی وادیاں زیر آب آگئیں. سڑکوں کے دونوں جانب کھڑے درخت بارش کے پانی سے دھل گئے. ابہا کے شمالی محلوں میں پانی بھر گیا۔

طائف اور اس کے محلوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنادیا. طائف کے شمالی اور جنوبی محلوں میں موسلا دھار بارش ہوئی. محکمہ شہری دفاع نے سب لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

تبوک شہر اس کے جنوب مشرق اور مدینہ تبوک شاہراہ پر بارش کے بعد خوبصورت مناظر پر مشتمل تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

جازان کی سب سے بڑی سڑک پر ایک گاڑی بارش کاپانی بھر جانے کی وجہ سے پھنس گئی. طائف میں دو شہریوں کی گاڑی سیلاب میں پھنس گئی تھی جسے رضاکاروں نے مدد کرکے بچالیا۔

Comments

- Advertisement -