تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

جنگ کے خاتمے کیلئے نئی حکومت سے شراکت کو تیار ہیں، زلمےخلیل زاد

واشنگٹن : امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ہے کہ افغان صدر اور عبداللہ عبداللہ جامع حکومت کی تشکیل پر متفق ہیں اور سمجھوتے کے تحت ڈاکٹر عبداللہ امن عمل کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغانستان کے حوالے کہا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا ڈاکٹر عبداللہ کو پوری رفتار سے آگے بڑھنا چاہیے، افغان صدر اور عبد اللہ عبداللہ کے درمیان جامع حکومت کی تشکیل کےلیے اتفاق ہوگیا ہے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ سمجھوتے کے تحت ڈاکٹر عبداللہ امن عمل کی قیادت کریں گے، امریکی حکومت افغانستان میں سمجھوتے کا خیر مقدم کرتی ہے، ہم نئی افغان حکومت کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کےلیے نئی حکومت سے شراکت کو تیار ہیں۔

اقوام متحدہ نے افغان طالبان اور امریکامعاہدے کے حق میں قرارداد منظور کرلی ، زلمے خلیل زاد

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ قرارداداس بات کا اظہارہے کہ عالمی برادری افغانستان کے حوالے سے عالمی سیکورٹی پرہمارے موقف کی حمایت کرتی ہے، عالمی برادری افغان عوام کے لئے امن اوراتحاد کی بھی حامی ہے۔

Comments

- Advertisement -