اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں لاک ڈاؤن کے دوران وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے قیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے اور قومی جذبے سے سرشار نوجوان کوروناکیخلاف جنگ میں مددکررہےہیں، اور ان میں آسانیاں بانٹ رہے ہیں جبکہ رضاکارانہ جذبات سے لیس یہ نوجوان قوم کا فخر ہیں۔
عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئےٹائیگر فورس کےقیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔ نوجوان قومی جذبے سے سرشار ہو کر کرونا کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کر رہے ہیں،ان میں آسانیاں بانٹ رہے ہیں۔رضاکارانہ جذبوں سےلیس یہ نوجوان قوم کافخر ہیں۔ @ImranKhanPTI https://t.co/uTfZ5TvPCg
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 18, 2020
خیال رہے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو عالمی میڈیا میں بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ٹائیگر فورس سے متعلق آرٹیکل میں لکھا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان نےسب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا، قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے.
مزید پڑھیں: کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی میڈیا میں زبردست پذیرائی
برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان کی 2تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ٹائیگرفورس میں لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طور پر شامل ہوئے ، سول رضاکاروں پرمشتمل فورس غریبوں تک مدد پہنچائےگی۔
آرٹیکل میں کہا گیا تھا کہ ٹائیگر فورس پولیس اور ضلعی انتظامیہ سمیت ہیلتھ پروفیشنلز کی بھی مدد کر رہی ہے جب کہ رضاکار غریبوں تک کیش رقم کی فراہمی میں بھی تعاون کریں گے، وزیراعظم عمران خان کہتےہیں نوجوان ملک کاسب سےبڑااثاثہ ہیں اور عثمان ڈار نےبتایا ان کی توقع سے زائد نوجوانوں نےخود کو رجسٹر کیا۔