بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چینی ملٹری میڈیکل ٹیم کی کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ این سی او سی کے عہدیداروں نے چینی ٹیم کے پاکستان آنے اور تجربات شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کا دورہ کیا ، 10رکنی چینی میڈیکل ٹیم کی قیادت میجر جنرل ہو آنگ کنگ ژین نےکی، چینی ٹیم کو پاکستان میں کورونا کے اثرات اور اقدامات سمیت مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

این سی او سی کے مطابق چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے کورونا پر قابو پانے کیلئے تجربات کابھی تبادلہ کیا اور کوروناپرقابوپانےکیلئےاقدامات پربھی روشنی ڈالی گئی ، اس موقع پر چینی ٹیم کی کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

دورے پر آئے ہوئے وفد کو ٹی ٹی کیو حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا ، جو کوویڈ 19 کے خلاف ٹارگٹڈ لاک ڈاؤنز اور قابو پانے کی کوششوں کے پیمانے اور وسعت میں مدد فراہم کرتا ہے۔

این سی او سی کے عہدیداروں نے چینی ٹیم کا پاکستان آنے اور تجربات شیئر کرنے پر شکریہ کرتے ہوئے کہا چین کی جانب سے وبائی امراض کے خلاف جنگ میں تعاون کے شگر گزار ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں چین میں وبا سے لڑنے والے ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملک میں کرونا صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔ اس اہم موقع سے پاکستان نے بہت فائدہ اٹھایا۔

یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات آزمائش کی پر گھڑی میں پورا اترے ہیں ، چین نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا بھرپور خیال رکھا اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا اور تجربات کے تبادلے کےلیے چینی طبی ماہرین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں