تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

شاپنگ مالز کیلیے ایس او پیز جاری

کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد سندھ حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق شاپنگ مالز میں خریداروں کو ماسک کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب کہ داخلی دروازوں پر آنےوالوں کو ہینڈسینیٹائزر مہیا کیا جائے گا۔

قواعد کے تحت مالز میں داخلے کے وقت تھرمل گنز سے اسکریننگ لازمی کی جائے گی اسکے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا، کورونا کی علامات کےلوگوں کوشاپنگ مال میں داخل نہ ہونےدیاجائے۔

بچوں اور55 سال سے زائد عمر والوں کاشاپنگ مالز میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے یہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعدشاپنگ مالزسےمتعلق ایس اوپیزجاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نےشاپنگ مالز کھولنےکیلئےسندھ حکومت کواجازت دیدی ہے، وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کاجوابی خط سندھ حکومت کو موصول ہو گیا ہے جس میں شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت سے آگاہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نظرثانی کرنے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے بچوں، خواتین اور بزرگوں پر ڈبل سواری کی پابندی ختم کر دی۔

Comments

- Advertisement -