اشتہار

بھارت کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایشیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا ملک بن گیا، اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے بعد بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد اضافے کے بعد 1 لاکھ 1 ہزار 139 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کرونا سے اب تک 3 ہزار 163 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 39 ہزار افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران شہروں اور قصبوں سے ہجرت کرنے والے مزدوروں کی اپنی آبائی ریاستوں میں آمد کے بعد انفیکشن کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کیسز میں حالیہ اضافے کی وجہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی استعداد کار میں اضافہ ہے۔ ماہرین صحت کو خدشہ ہے کہ بھارت میں اب بھی متاثرین کی حقیقی تعداد سرکاری طور پر اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔

عالمی صورت حال 

بین الاقوامی سطح پر کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 48 لاکھ 36 ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار 213 تک پہنچ گئی۔

کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد پندرہ لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ دوسرا متاثر ہونے والا ملک روس ہے جہاں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 941 تک پہنچ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں