اشتہار

کراچی، کچرا کنڈی سے تشدد زدہ لاش برآمد، گھر کے باہر شہری لٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں کچرا کنڈی سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، نارتھ ناظم آباد میں گھر کے باہر کھڑے شہری کو لوٹ لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی سے ملنے والی لاش کی شناخت 30 سالہ شفیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، مقتول بدھ سے لاپتا تھا، ملیر کینٹ تھانے میں اہلخانہ نے گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول کو گلہ دبا کر قتل کیا اور جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود ہیں، مقتول فروٹ کا کام کرتا ہے اور شک ہے ذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا۔

- Advertisement -

ادھر نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں ملزم کی گھر کے باہر لوٹ مار، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو گھر کے باہر کھڑے شہری سے نقدی و موبائل فون چھینتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈیفنس میں دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ہیلمٹ پہنے ملزم نے گاڑی کے قریب اپنی موٹر سائیکل روکی اور پسٹل نکالتے ہوئے کار سوار کی جانب بڑھا دروازہ کھولا اور لوٹ مار شروع کردی، واپس جانے لگا تو پھر کار کا دروازہ کھول کے شہری سے پرس بھی لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم 40 سیکنڈ میں شہری کو نقدی و موبائل فون سے محروم کرکے باآسانی فرار ہوگیا۔

علاوہ ازیں کراچی کے پوش علاقے میں بزرگ میاں بیوی کو قتل کردیا گیا، جائے وقوعہ سے گھر کے ملامز کو گرفتار کیا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملازم نے قتل میں ملوث ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں