اشتہار

ڈرل مشین میں بھٹہ لگا کر کھانے کا چیلنج گلوکار کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی گلوکار کو ڈرل مشین میں بھٹہ لگا کر کھانے کا چلینج مہنگا پڑ گیا مگر اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ جیسن ڈی رولو نے ویڈیو میں ڈرامے بازی کی ہے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکار اور گانے کے بول لکھنے والے جیسن ڈی رولو نے ڈرل مشین میں بھٹہ لگا کر اُسے کھانے کا چیلنج قبول کیا اور اپنی ویڈیو بنائی۔

گلوکار نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ ’آپ لوگ اس کام کی کوشش نہ کیجئے گا‘۔ انہوں نے ساتھ میں تین دکھی ایموجیز بھی بنائے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسن نے ڈرل مشین میں بھٹہ لگایا اور پھر بٹن دبا کر اسے اسٹارٹ کر کے بھٹہ کھانے کی کوشش کی۔

ایک موقع پر ویڈیو رکی اور گلوکار نے اپنا منہ کھول کر دکھایا تو اُن کے آگے کے دو دانٹ ٹوٹ گئے تھے۔

اس ویڈیو کو اب تک 15 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جن میں سے متعدد صارفین نے اسے ڈرامے بازی قرار دیا اور لکھا کہ اگر اُن کے دانت بھٹہ کھانے کے دوران ٹوٹے تو خون کیوں نہیں نکلا۔

گلوکار کے مداحوں کا ماننا ہے کہ جیسن نے یہ پرینک یعنی مزاحیہ ویڈیو بنائی جس کے ذریعے لوگوں کو پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ وہ اپنے گھر پر اس طرح کی حماقت نہ کریں۔

@jasonderuloDon’t try this 😭😭😭

♬ original sound – jasonderulo

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں