اشتہار

امریکا کا کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھیجنے پر پاکستان کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشگنٹن : امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھیجنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کورونا کے خلاف جنگ میں ہم ایک ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان کی جانب سے سرجیکل ماسک اورکورونا کے حفاظتی لباس عطیہ کرنے کا خیرمقدم کیا ہے، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا سے بچاؤکاحفاظتی سامان بھیجنےپرپاکستان کاشکریہ اداکرتےہیں، پاکستان کی جانب سےماسک،حفاظتی لباس بھیجنا جنگ میں یکجہتی کی علامت ہے، کوروناکے خلاف جنگ میں ہم ایک ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے پاکستان نے سپر پاور امریکا کو اظہار یکجہتی کے طور پر طبی حفاظتی سامان کا تحفہ بھجوایا، سامان گزشتہ رات اسلام آباد سے سی 130 طیارے کے ذریعے اینڈریو ایئر فورس بیس پہنچا۔

مزید پڑھیں : پاکستان کی جانب سے امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ

سامان وصولی کے موقع پر امریکا کی جانب سے قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے، پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دونوں ممالک میں دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے، دونوں ممالک کے عوام اور افواج میں تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا، کہا پاکستان اور امریکا کرونا کے خلاف ایک ساتھ مصروف عمل ہیں۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,418 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 96,354 ہو گئی ہے، جب کہ 16 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں