اشتہار

یوم القدس: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم خطاب

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ کامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی طاقتیں مسئلہ فلسطین کو پیچھے دھکیلنا چاہتی ہیں، مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم القدس کے موقع پر ایرانی سپریم لیڈر نے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ تاریخ میں فلسطین پر قبضے سے زیادہ بڑا انسانیت کے خلاف جرم نہیں دیکھا گیا۔

خامنہ ای کا کہنا تھا کہ فلسطین پر امریکا اور دیگر مغربی حکومتوں سے مذاکرات کا تجربہ ناکام رہا۔

- Advertisement -

مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں یوم القدس منایا جارہا ہے۔ جبکہ ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد اور خوشحالی کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

عالمی سطح پر مسلم ممالک کی جانب سے فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ امت مسلمہ نے عالمی اداروں سے مسلئہ فلسطین کے حل پر زور دیا۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں ظلم وبربریت تاحال برقرار ہے۔ کشمیر کی طرح غزہ میں بھی نہتے نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ عالمی اداروں کی خاموشی نے ان کے کردار پر سالیہ نشان لگا دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں