اشتہار

کرونا ویکسین: انسانوں پر آزمائش کا مرحلہ مکمل، نتائج آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین نے کرونا وائرس ویکسین کی کامیاب آزمائش کرلی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین اس وائرس کو مکمل طور پر بے اثر نہیں کرسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی وبا اور اس جان لیوا وائرس نے انسانوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے اور ابھی تک کوئی بھی دوا ساز کمپنی یا ملک اس کی ویکسین یا مکمل علاج دریافت نہیں کرسکا ہے تاہم چینی حکام نے کوویڈ 19 کے متاثرین کو اس حوالے سے خوشخبری سنائی ہے۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین کی 108 رضاکاروں پر آزمائش کی گئی، جن کی رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ وائرس سے لڑنے کے لیے ان کی قوت مدافعت بڑھی ہے اور رضا کاروں کے جسم میں وائرس کے خلاف لڑنے والی اینٹی باڈیز بھی دیکھی گئیں۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کے اثر سے مذکورہ افراد کے جسم میں اینٹی باڈیز تو پیدا ہوگئیں لیکن ابھی یہ بات دعوے کے ساتھ نہیں کہی جاسکتی کہ یہ ویکسین کوویڈ 19 کو مکمل طور پر ختم کرپائے گی یا نہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ویکسین کی وجہ سے انسانی جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوا جب کہ اینٹی باڈیز صرف وائرس کے اثر کو کم کرسکی ہے، لیکن اسے مکمل طور پر ختم کرنا شاید ممکن نہ ہوسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں تیار کی گئی ویکسین کی آزمائش کے دوران رضا کارو‌ں میں کسی قسم کے مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث 52 لاکھ 54 ہزار 645 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ تین لاکھ چھتس ہزار سات سو چہتر افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ 21 لاکھ 21 ہزار 623 صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں