تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ایک دو نہیں بلکہ پورے 50، طریقہ بھی آسان، انسٹاگرام کا زبردست فیچر متعارف

سان فرانسسکو: فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل اپیلی کیشن انسٹاگرام نے زوم کو ٹکر دینے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین پچاس دوستوں کے ساتھ گروپ چیٹ کرسکتے ہیں، جس کا طریقہ کار بہت سادہ اور آسان ہے۔

کمپنی کے مطابق صارف کو ویڈیو چیٹ روم بنانا ہوگا جس کے بعد وہ اپنی پسند کے پچاس لوگوں کو ایڈ کر کے بات کرسکے گا۔

یہ ویڈیو چیٹ روم انسٹاگرام مسینجر پر بنائے جاسکتے ہیں، جس صارف کو مدعو کیا جائے گا اُس کے پاس ایک نوٹی فکیشن پہنچ جائے گا جس پر کلک کر  کے وہ گروپ کالنگ کا حصہ بن سکے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے مسینجر میں نیا فیچر شامل کیا جس کے تحت پچاس دوست بیک وقت مٹینگ یا آپس میں گفتگو کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں حال ہی میں واٹس ایپ صارفین کے لیے بھی گروپ چیٹ کے حوالے سے فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فیس بک کے دوستوں کو واٹس ایپ گروپ کالنگ میں کیسے شامل کیا جاسکتا ہے؟

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کے لیے کمپنی نئی سہولت متعارف کرانے جارہی ہے جس کے تحت وہ گروپ کالنگ میں اپنے فیس بک کے دوستوں کو بھی ایڈ کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں