لاہور: وزیر بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشدحفیظ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹو میں 275 نئے کیس سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صوبائی وزیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 275نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد18730 ہو گئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہور میں 28، ننکانہ ایک، قصور 6، شیخوپورہ 6، راولپنڈی میں 33 نئے مریض سامنے آئے، گوجرانوالہ 24، سیالکوٹ5،ناروال 5، حافظ آباد 55، منڈی بہاوالدین 2، ملتان14اور وہاڑی میں ایک نیا کیس سامنے آیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد 54، ٹوبہ 2، رحیم یار خان 11، سرگودھا 11، خوشاب، بھکر، بہاولنگراور لودھراں میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا جب کہ ڈی جی خان8، لیہ 1، ساہیوال 2، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے اب تک کل324 اموات ہو چکی ہیں، صوبے میں اب تک 197225 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔