اشتہار

یو اے ای، نماز عید کے اوقات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی آف اسلامی افیئر (اوقاف) نے متحدہ عرب امارات کے لیے عیدالفطر کی نماز کے اوقات کا اعلان کیا ہے۔

ابوظہبی میں 5:52، دبئی 5:47، شارجہ 5:46، عجمان 5:46، ام القوین 5:45، راس الخیمہ 5:43، فجیرہ 5:44 اور العین میں 5:46 عیدالفطر کی نماز کا وقت شروع ہو جائےگا۔

- Advertisement -

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر احتیاطی تدابیر کے تحت مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد نہیں کیے جائیں گے اور شہریوں کو گھروں میں نماز عید ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مساجد میں عیدالفطر سے قبل خصوصی عید تکبیر پڑھی جائیں گی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف مساجد افیئر محمد علی بن زید الفصلی کا کہنا ہے کہ نماز فجر کے بعد طلوع آفتاب سے قبل ایک گھنٹے تک مساجد سے عید کی خصوصی تکبیرات پڑھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں عیدالفطر کل بروز اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں