ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

طیارہ حادثہ؛ ایئربس انتظامیہ کا تحقیقات میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں معاونت کے لیے ائر بس کمپنی کی ٹیم کل فرانس سے کراچی پہنچے گی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی ٹیم کے خصوصی طیارے کی لینڈنگ کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

جاری اجازت نامے کے مطابق ائر بس ٹیم کو پاکستان آمد پر کورونا کے حوالے سے لازمی قرنطینہ کی شرط سے بھی استشنی ہو گا۔

طیارے کے عملے کو کراچی ائر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہو گی، ائر بس ٹیم طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر مامور ٹیم کی طرح ٹیکنیکل معاونت کے علاوہ تباہ شدہ جہاز کے ملبے سے شواہد بھی اکٹھا کرے گی۔

ائر بس ٹیم تحقیقات کے لئے درکار مواد کے ساتھ 26 مئی کو واپس فرانس روانہ ہو گی۔

دوسری جانب ایئربس طیارہ ساز کمپنی نے ایئربس 320 استعمال کرنے والے تمام آپریٹرز کو خط لکھ کر فلائٹپی کے 8303 حادثے پر افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

طیارہ سازکمپنی کا کہنا ہے کہ ایئربس انتظامیہ کےپاس حادثے کی کوئی حتمی معلومات نہیں تاہم پی آئی اے اور انجن مینوفیکچررکمپنی کو معاونت فراہم کی جائےگی اور جو بھی مزیدمعلومات حاصل ہوں گی ایئر بس اس کو جاری کرے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں