تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

لاہور: وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا حکومت نے کل سے مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھاکہ کل سے صوبے کی تمام مارکٹیں، شاپنگ مالز اور بازار صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلیں گے جبکہ میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت کے بعد مارکٹیں، بازاروں اور مالز میں کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کنفیکشنری کی دکانوں کو صبح 9 سے شام 7 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھاکہ لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کرفیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اگر کرونا کے کیسز میں کمی نہ آئی تو لاک ڈاؤن میں سختی کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے تاجروں کو صبح 8 سے شام 6 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1356 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 57 ہزار 500 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ 30 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اب تک مجموعی اموات کی تعداد 1197 تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -