بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ن لیگ کے ایک اور رہنما کرونا وائرس میں مبتلا، وینٹی لیٹر پر منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کورونا وائرس کا شکارہو گئے، وزیرآباد کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کو مزید حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر نہال ہاشمی اور عطا تارڑ کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

وزیرآباد سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کی حالت کورونا کے باعث بگڑگئی، شوکت چیمہ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شوکت چیمہ پی پی 51 سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

اس سے قبل کراچی سے ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، نہال ہاشمی نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مکمل صحت یاب ہوکر دوبارہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لوں گا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جو مجھ سے اب تک رابطے میں رہے ہیں وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

علاوہ ازیں اس سے قبل چیف سیکریٹری کے پی ڈاکٹر کاظم نیاز نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں : ن لیگ کے ایک اور رہنما کورونا وائرس کا شکار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ چیف سیکریٹری کے پی کرونا کے خلاف برسرپیکار ہیں، چیف سیکریٹری ڈاکٹرکاظم نیاز کی محنت قابل ستائش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں