بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کرونا کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلی بار ہوٹل میں ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عالمگیر وبا کروناوائرس کے باعث پہلی بار پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں ہونے کا امکان ہے، اراکین نے ایس او پیز کے تحت اسمبلی میں بیٹھنا نہ ممکن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ہال میں اراکین کا ایس اوپیز کے تحت بیٹھنا نہ ممکن ہے اسی کے پیش نظر اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں یقینی بنایا جائے گا۔

مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کے انتظامات شروع کردیے گئے۔ ایجرٹن روڈ پر ہوٹل میں اراکین اسمبلی کو ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی، تیاریوں پر کام جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی کرونا وائرس کا شکار

معیاری سہولتوں نہ ہونے پر ایوان اقبال میں اجلاس کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سمیت دیگر صوبائی اسمبلی کے اراکین کروناوائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس سے جاں بحق

ممبران نے پنجاب اسمبلی ہال میں اجلاس نہ کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد متبادل کے طور پر اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بھی تمام صوبائی اسمبلیوں کو ایس او پیز کے تحت چلانے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں