جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرونا وبا پر ینگ ڈاکٹرز کا حکومت سے سچ بتانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے کرونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں عوام کو سچ بتانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اب بھی اموات کی اصل تعداد نہیں بتا رہی ہے۔

وائی ڈی اے کے عہدے دار عمار یوسف نے کہا کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا، تب سے بہت سارے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں تاہم حکومت اب بھی اموات کی اصل تعداد نہیں بتا رہی، ہمارا وزیر صحت سے مطالبہ ہے کہ عوام کو سچ بتائیں۔

ڈاکٹر عمار یوسف کا کہنا تھا کہ 90 سے زائد ڈاکٹرز اور 10 سے زائد نرسز وائرس سے متاثر ہوئی ہیں، جنرل اسپتال کے ایم ایس کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، ڈاکٹرز کو آئسولیشن رومز، معیاری کٹس اور ماسک نہیں دیے گئے تو او پی ڈیز میں کام نہیں کریں گے، کرونا سے متاثرہ 16 ہاؤس آفیسرز بھی بغیر تنخواہ کام کرتے ہیں۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے

انھوں نے کہا جنرل اسپتال کے 100 سے زائد ڈاکٹرز اور دیگر عملہ متاثر ہونا بہت خطرناک ہے، ڈاکٹر ثنا فاطمہ ڈاکٹرز اسپتال میں آج انتقال کر گئیں، لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے، ڈاکٹرز کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

ڈاکٹر عمار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپرا رولز میں ترامیم کر کے اسپتالوں کو خریداری کی اجازت دی گئی، اس پر ہمارا مطالبہ ہے کہ خریدے گئے تمام سامان کا آڈٹ کرایا جائے، ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ کیا گیا تو ذمہ داری وزیر اعلیٰ پر آئے گی، ایکٹ کے نفاذ پر ہم ہڑتال کریں گے، عدالتی حکم ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز مطمئن نہیں تو ایم ٹی آئی نافذ نہیں ہو گا۔

انھوں نے کہا شاپنگ مالز کھولنے کے فیصلے پر بھی ہم نے اسی دن کہا تھا یہ غلط فیصلہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں