کراچی : امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر یورپین یونین کے سفارتخانے کہا کہ پاکستان امن مشنز میں سب سے زیادہ شرکت کرنے والے ممالک میں سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپین یونین کے سفارتخانے نے امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی کی امن مشنز میں پیش کی جانے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ویمن پیس کیپنگ میں اہم کردار پر پاکستان کو فخر کرنا چاہیے۔
یورپین یونین سفارتخانے نے پاکستان کی خدمات کا اعتراف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کیے گئے ٹویٹ کے ذریعے کیا۔
Today we pay tribute to all the women and men who served as UN 🇺🇳 Peacekeepers. Pakistan🇵🇰 is one of the largest contributors in UN peacekeeping missions and can be particularly proud of the active and important role of #womeninpeacekeeping #UNPeacekeepersDay #PKDay pic.twitter.com/hiICX24XEG
— EUPakistan (@EUPakistan) May 29, 2020
ٹویٹ میں ای یو سفارتخانے کا کہنا تھا کہ پاکستان امن مشنز میں سب سے زیادہ شرکت کرنے والے ممالک میں سے ہے، امن کاروں کے طور پر کام کرنے والے خواتین و حضرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر کانگو میں تعینات پاکستانی خاتون افسر میجر سمیعہ رحمان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یو این امن مشن کا عالمی دن ، پاکستانی خاتون افسر کو خراج تحسین پیش
خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یو این امن مشن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،اس سال دن کا موضوع وومن پیس کیپنگ رکھا گیا ہے، پاکستان نے 30 ستمبر1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی اور امن مشن کے لیے پاکستان کی معاونت کا آغاز 1960 میں ہوا، ساٹھ سال میں پاکستان چھبیس ممالک میں چھیالیس امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔