اشتہار

امریکا میں 9 سالہ لڑکا کتوں کے حملے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ارکنساس: امریکا میں 9 سالہ لڑکے کو آوارہ کتوں نے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست ارکنساس میں پیش آیا جہاں میل چیک کرنے گھر سے باہر جانے والا 9 سالہ لڑکا کتوں کے کاٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

فالکنر کاؤنٹی شیرف کا کہنا ہے کہ لڑکے کو اس کے ایک فیملی فرینڈ نے روبی ٹیلر کے نام سے شناخت کیا جو کہ لاپتہ ہوچکا تھا۔

- Advertisement -

ٹیلر کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹا میل باکس چیک کرنے گھر سے باہر گیا مگر لوٹ کر نہ آیا، کافی دیر گزر جانے پر تشویش ہوئی تو تلاش شروع کردی، گھر کے آس پاس اور نزدیک کے مقامات پر تلاش کے باوجود بیٹا نہ ملا تو پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی۔

 

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ خاتون نے بتایا کہ اس نے گھر کے قریب کئی کتوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا اور بعدازاں بیٹے کی کتوں کے حملے میں ہلاکت کی اطلاع ملی۔

پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش شروع کرتے ہوئے کتوں کے حملے میں مبینہ طور پر منسلک دو افراد سے پوچھ گچھ کی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

کتوں کے حملے میں انسانی جان کے ضیاع پر شیلٹر ہوم کے ارکان نے دو کتوں کو پکڑ کر چیمبر لین میں بند کر دیا اور تفتیش مکمل ہونے تک انہیں وہیں رکھا جائے گا، پولیس نے تاحال حملہ آور کتوں کی نسل سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں