جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی بجٹ سے متعلق پہلا باضابطہ اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی بجٹ سے متعلق پہلا باضابطہ اجلاس آج ہوگا ، جس میں بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر اعظم بجٹ میں مراعات سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی بجٹ سے متعلق پہلا باضابطہ آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیرحماد اظہر اوروفاقی سیکرٹریز سمیت وزارت خزانہ اورمتعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر ،خسروبختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو 2020-21 کے مالی سال کے بجٹ پربریفنگ دی جائے گی اور وفاقی بجٹ کے حجم،محصولات کے اہداف ، ٹیکس کی شرح، نئے ٹیکس، درآمدی ڈیوٹی، سمیت دیگر تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

بجٹ اجلاس میں عوام اور مستحقین کو مراعات سےمتعلق وزیر اعظم کو بریف کیا جائے گا جبکہ کورونا پیکج،تعمیراتی صنعت کی مراعات،ہیلتھ بجٹ اور دیگر تجاویز کاجائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں بیرونی قرضوں،ملازمت پیشہ طبقہ اور پنشنر کے لیے مجوزہ بجٹ پلان پرغورہوگا، جس کے بعد وزیر اعظم بجٹ میں مراعات سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کریں گے۔

خیال رہے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں