کراچی : پولیس نے افغان ڈکیٹ گینگ کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے خودکار اسحلہ اور مسروقہ سامان برآمد بھی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے افغان ڈکیٹ گروپ کے خلاف کمرکس لی، پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔
پولیس نے تھانہ فیروز آباد کی بین الصوبائی افغان ڈکیٹ گینگ کے خلاف شہر کے پوش علاقوں میں درجنوں وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو حراست میں لےلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب کارروائی کوئٹہ پولیس کی مدد سے عمل میں آئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چار پستول ایک بی بی کلاشنکوف نما رائفل برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چھ موبائل فون، زیوارت، 75 ہزار روپے نقدی، افغان سم اور افغان آئی ڈیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 5 افغان باشندے، 2 مقامی سہولت کار شامل ہیں جو کراچی کے پوش علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں فضل کریم عرف خیبر، نسیم عرف گلاب، اسد عرف نور آغا، احمد شاہ اور عبداللہ بھی افغان ملزمان میں شامل ہے جبکہ ذوہیب اور نصیر خان کا تعلق پاکستان سے ہے۔