اشتہار

شہروز اور صدف کی شادی، اشنا شاہ سمیت متعدد اداکار حمایت میں سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکارہ اشنا شاہ، احمد علی بٹ اور آغا علی سمیت متعدد شخصیات نے شہروز سبزواری اور صدف کنول کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

شوبز کے نوبیاہتا جوڑے شہروز اور صدف سے متعلق سوشل میڈیا پر مسلسل بحث جاری ہے اور صارفین کی جانب سے صدف کنول کو سائرہ اور شہروز کی طلاق کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے تو دوسری جانب صارفین سائرہ یوسف سے اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔

شادی کے بعد سے شہروز اور صدف ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں اور ان پر تنقید و الزامات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے تاہم کچھ صارفین اور اداکاروں کی جانب سے ان کی حمایت میں بھی آواز بلند کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس ضمن میں اداکارہ اشنا شاہ بھی چپ نہ رہ سکیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بحث پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے برہمی کا اظہار کیا۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ ایک بچی کے والد کو اس طرح تنقید کا نشانہ بنانا سابقہ بیوی کی خدمت نہیں ہے اور اس طرح شوہر اور بیوی سے بدتمیزی کا کیا فائدہ؟ کہ شوہر اپنے دفاع میں ویڈیو بنانے پر مجبور ہوجائے۔ اس چیز نے ہماری انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

اداکارہ اشنا نے کہا کہ ’تصور کریں کہ اس وبائی صورتحال کے دوران نوبیاہتا جوڑے پر تنقید نے تین خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب اداکار احمد علی بٹ نے بھی لوگوں سے گزارش کی ہے وہ کسی کی نجی زندگی پر تبصری کرنے سے گریز کریں اور دوسروں کی نجی زندگی عزت کریں۔

انہوں نے شہروز اور صدف پر ہونے والی آن لائن تنقید پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے تبصروں اور دوسروں کی نجی زندگیوں میں دخل اندازیوں سے اس دنیا پر کوئی فرق نہیں پڑتا، دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے ہمیں خود اچھے کردار کا حامل ہونا پڑے گا‘۔

اداکار آغا علی نے بھی شہروز اور صدف کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ شوہر اور بیوی کے رشتے پر سوالات کیوں اٹھا رہے ہیں جبکہ یہ رشتہ اللہ کو پسند ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں