اشتہار

سعودی عرب، اسلحے کی نمائش کرنا شہریوں کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں اسلحے کی نمائش کرنے والے تین سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے اسلحے کی نمائش کرنے والے تین سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا، تینوں شہریوں نے اسلحے کے ساتھ ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا، پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوانوں کی نشاندہی کرکے انہیں حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر درج کرکے تینوں سعودی شہریوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کنگ فہد سیکیورٹی کالج کے سابق ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر فہد الشعلان نے خبردار کیا کہ سعودی معاشرے میں اسلحہ رکھنے کا مسلسل رواج بے حد خطرناک ہے۔

فہد الشعلان نے کہا کہ دراصل ہمارے یہاں نوجوانوں میں اسلحہ رکھنے کا شوق بڑھ رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے اسلحے کی طرف بڑھتے رجحان کی 8 بڑی وجوہات ہیں۔ ہم عمروں پر فخر کا اظہار ،دوسروں کی دیکھا دیکھی نمود و نمائش، طاقت کا حصول اور تنازعات کا فیصلہ اپنے حق میں کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطرات سے نمنٹے ،ذہنی حالات اور اپنے اندر کمی کے احساس کو دور کرنے کے لیے بھی ہتھیاروں کا سہارا لیا جاتا ہے، الشعلان نے توجہ دلائی کہ نوجوانوں میں اسلحے کے رواج سے معاشرے میں تشدد بڑھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں