اشتہار

طوطے کی مدد سے پولیس نے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں ایک طوطے نے عادی مجرم اور مطلوب چور کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروادیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتالیس سالہ ایما ڈیزلے نامی خاتون کے پاس چارلی نامی طوطا ہے، جو انہوں نے بہت چھوٹا سا خریدا تھا اور اب وہ بڑا ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چند روز قبل پولیس کو مطلوب عادی چور ایما ڈیزلے کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا، چور کو دیکھتے ہی چارلی نے شور مچانا شروع کردیا۔

- Advertisement -

طوطے کے شور مچانے کی وجہ سے ایما کی آنکھ کھلی تو انہوں نے گھر کا جائزہ لیا۔ وہ جب اپنے دوسرے کمرے کی طرف گئیں تو فلیچر نامی چور کمرے کے اندر ہی موجود تھا۔

خاتون نے فوراً کمرے کا دروازہ بند کیا اور پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔ چند ہی منٹ میں پولیس کی نفری خاتون کے گھر پر پہنچی اور انہوں نے چور کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: ’’مجھے جانے دو، مجھے باہر نکالو‘‘ طوطے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

رپورٹ کے مطابق فلیچر پولیس کو مطلوب تھا کیونکہ وہ اس سے قبل بھی چوری کی بہت سی وارداتیں کر چکا تھا۔ پولیس نے چور کی گرفتاری میں مدد دینے  والے کو پانچ سو پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ملزم

پولیس نے یہ رقم خاتون کو دینے کی کوشش کی تو انہوں نے افسر کو بتایا کہ اس انعام کا اصل حق دار اُن کا طوطا چارلی ہے کیونکہ اگر وہ شور نہ مچاتا تو اُن کی آنکھ نہیں کھلتی۔ پولیس نے انعامی رقم مالکن کے ہاتھ میں دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ پیسے اپنے طوطے کو دے دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں