اشتہار

بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ایک بار پھر ’پاکستان زندہ باد‘ اور کشمیر کو آزاد کرو‘ کے نعروں کی گونج نے مودی سرکاری کی نیندیں حرام کردیں، بھارتی پولیس نے انتقام لینا شروع کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں اقلیتوں سے بدترین سلوک کے خلاف احتجاج کیا گیا اس دوران مظاہرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کشمیر کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران نوجوانوں نے کشمیر کی آزادی کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی پولیس نے انتقام لینے کے لیے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی شرکاء زخمی بھی ہوئے۔

- Advertisement -

بھارت میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے والی لڑکی کا باپ بزدل نکلا

پولیس اہلکاروں نے پاکستان زندہ کے نعرے لگانے والی لڑکی سےبدسلوکی بھی کی۔ منتظمین اور احتجاج میں شریک نوجوانوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بنگلورو میں احتجاجی جلسے کے دوران امولیا لیونا نامی لڑکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس پر پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا اور کارروائی کی۔

اس سے قبل بھی بھارت میں مودی سرکار کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں