لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو بچانے کےلیے پرعزم ہیں، ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے اسپرے سمیت تمام وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹڈی دل کے حملوں سے متعلق کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے، فصلوں کو بچانے کیلئے ایک ارب کے فنڈز جاری کیے جاچکے ہیں، 24 اضلاع میں ایک کروڑ47لاکھ سے زائد رقبے پر ٹڈی دل کی موثر نگرانی کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر کاوشیں جاری ہیں، انتظامیہ وسائل کے ساتھ ٹڈی دل کے حملے پر قابو پانے میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپرےسمیت ٹڈی دل کےخاتمےکیلئےتمام آپشن استعمال کیےجارہےہی، اداروں کو ٹڈی دل سےفصلوں کو بچانے کیلئے 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ 7 لاکھ 56 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر 75 ہزار لیٹر سے زائد زرعی ادویات کا اسپرے کیا جاچکا ہے، کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔