جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’اجلاس میں شرکت کے بعد متعدد اراکین کرونا کا شکار ہوئے‘ : وفاقی وزیر کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  براہ راست پارلیمانی اجلاس بلانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد اراکین سیشن میں شرکت کے بعد کرونا کا شکار ہوئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں کرونا کی وجہ سے صوبائی وزیر سمیت چار اراکین اسمبلی انتقال کرچکے ہیں، ہمیں کسی بھی صورت احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس مواصلات کے ذریعے بھی کیے جاسکتے ہیں، ایسے سیشن کر کے ہم احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے براہ راست سیشن کے نتائج سامنے آرہے ہیں، متعدد اراکین پارلیمنٹ اجلاس کے بعد کرونا کا شکار ہوئے،  ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں تو کام احتیاط کے ساتھ بہتر انداز میں ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت چیمہ کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

یاد رہے کہ آج گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی سمیت 3 اراکین اسمبلی کرونا سے انتقال کرگئے جبکہ ملک بھر میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1 ہزار 688 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  67 اموات ہوئیں جبکہ 4 ہزار 131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 80 ہزار 463 تک پہنچ گئی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں