تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کورونا خدشات؛ بابراعوان نے فواد چوہدری کی تائید کر دی

اسلام آباد: مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے فواد چوہدری کےخدشات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اجلاس میں جسمانی موجودگی سےمتعلق خدشات درست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے وفاقی وزارتیں بھی متاثر ہونے لگیں، امور کشمیر کے بعد وزارت پارلیمانی امور میں بھی کورونا کیسز نکل آئے۔

وزارت پارلیمانی امور کے ڈپٹی سیکرٹری سمیت 5 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے جب کہ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی اسمبلی اجلاس پر تنقید، وقت کا ضیاع قرار دے دیا

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فواد چوہدری کے خدشات کو درست قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اجلاس میں جسمانی موجودگی سےمتعلق خدشات درست ہیں، جسمانی موجودگی سےبڑےپیمانے پرارکان متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

حکومت نے کورونا خدشات پر پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل اپوزیشن سے حتمی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت اجلاس کے لئے پہلے بھی تیار تھی اب بھی تیار ہے تاہم حتمی مشاورت کل بزنس ایڈوائزری کےاجلاس میں ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کئی اراکین اور عملے کےکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نےسیاسی قیادت کو غیرضروری خطرےمیں ڈال دیا ہے۔

انھوں نے کہا پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہہ رہا ہوں، اپوزیشن کے دباؤ میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانش مندانہ فیصلہ کیا اور ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو خط لکھ کر کہا کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے یہ کام تو پریس کانفرنس کر کے بھی ہو سکتا تھا، اگر ممبران کواکٹھا کیا ہے تو پہلے انھیں سائنٹسٹ اور وائرولوجی کے ماہرین سے کرونا پر بریفنگ دلوائیں کہ کرونا ہے کیا؟

Comments

- Advertisement -