لاہور : محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے برائلر مرغیوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے جعلی مراسلہ بناکر وائرل کیا ہے، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغیوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کے معاملے پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے تردید جاری کردی، جس میں کہا کہ ایسا کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا گیا۔ برائلر مرغیوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کا سوشل میڈیا پر غلط مراسلہ وائرل ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ برائلر مرغیوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے جعلی مراسلہ بناکر وائرل کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر وائرل بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کردیا اور کہا ہے کہ مرغی کے گوشت میں کرونا وائرس کی موجودگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے لوگ بنا کسی خوف اور خطرے کے پولٹری مصنوعات کا استعمال جاری رکھیں کیوں کہ اس میں کرونا وائرس موجود نہیں ہے۔
مزید پڑھیں : کیا پاکستان میں مرغیاں کرونا وائرس سے متاثر ہورہی ہیں؟
یاد رہے رواں سال فروری میں سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر وائرس پھیلنے سے متعلق جھوٹی افواہیں زیر گردش رہی تھیں ، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں موجود پولٹری فارم کی مرغیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس حوالے سے محکمۂ صحت نے بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مرغیوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے، انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی تصاویر میں مرغیاں کسی اور بیماری کا شکار ہیں جس کا تعلق اس وائرس سے نہیں ہے‘۔