تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس کا پھیلاؤ، وفاقی دارالحکومت میں دوبارہ سے پابندیاں عائد

اسلام آباد: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب وفاقی دارالحکومت میں دوبارہ سے پابندیاں عائد کردی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پارلرز، مساج سینٹرز، جم، مزارات اور بزنس سینٹر پر پابندی ہوگی، مدارس، شادی ہالز، عوامی اجتماعات پر بھی پابندی رہے گی۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسپورٹس ایونٹس، سنیما تھیٹرز بھی بند رہیں گے، اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، ہفتہ اور اتوار کو میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پیر سے جمعہ دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، اندرون و بیرون شہر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کرونا خطرناک حد تک پھیل گیا، 9 مقامات سیل

واضح رہے کہ دو روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں 9 مقامات کو سیل کرکے رینجرز، پولیس اور فوج تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی پاک ٹاور، پاکستان اسپورٹس بورڈ، چٹھا بختاور، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، ای الیون 4 گلی نمبر 16، سیکٹر ہائی 10 اور ہائی 10 فور گلی نمبر 26 اور سب اسٹریٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

اسی طرح سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 111، سیکٹر جی سیون 2 کی گلی نمبر 54، پی ڈبلیو ڈی کالونی بلاک نمبر 6 اور سیکٹر جی 4 گلی نمبر 62 کو بھی سیل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -